Who cast that first fateful tomato that started the La Tomatina revolution? The reality is no one knows. Maybe it was an anti-Franco rebellion, or a carnival that got out of hand. According to the most popular version of the story, during the 1945 festival of Los Gigantes (a giant paper mâché puppet parade), locals were looking to stage a brawl to get some attention. They happened upon a vegetable cart nearby and started hurling ripe tomatoes. Innocent onlookers got involved until the scene escalated into a massive melee of flying fruit. The instigators had to repay the tomato vendors, but that didn't stop the recurrence of more tomato fights—and the birth of a new tradition.
Fearful of an unruly escalation, authorities enacted, relaxed, and then reinstated a series of bans in the 1950s. In 1951, locals who defied the law were imprisoned until public outcry called for their release. The most famous effrontery to the tomato bans happened in 1957 when proponents held a mock tomato funeral complete with a coffin and procession. After 1957, the local government decided to roll with the punches, set a few rules in place, and embraced the wacky tradition.
Though the tomatoes take center stage, a week of festivities lead up to the final showdown. It's a celebration of Buñol's patron saints, the Virgin Mary and St. Louis Bertrand, with street parades, music, and fireworks in joyous Spanish fashion. To build up your strength for the impending brawl, an epic paella is served on the eve of the battle, showcasing an iconic Valencian dish of rice, seafood, saffron, and olive oil.
Today, this unfettered festival has some measure of order. Organizers have gone so far as to cultivate a special variety of unpalatable tomatoes just for the annual event. Festivities kick off around 10 a.m. when participants race to grab a ham fixed atop a greasy pole. Onlookers hose the scramblers with water while singing and dancing in the streets. When the church bell strikes noon, trucks packed with tomatoes roll into town, while chants of "To-ma-te, to-ma-te!" reach a crescendo.
Then, with the firing of a water cannon, the main event begins. That's the green light for crushing and launching tomatoes in all-out attacks against fellow participants. Long distance tomato lobbers, point-blank assassins, and medium range hook shots. Whatever your technique, by the time it's over, you will look (and feel) quite different. Nearly an hour later, tomato-soaked bombers are left to play in a sea of squishy street salsa with little left resembling a tomato to be found. A second cannon shot signals the end of the battle. | وہ پہلا تباہ کن ٹماٹر کس نے پھینکا جس نے 'لا ٹومانیا' انقلاب کا آغاز کیا؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ کوئی بھی نہیں جانتا۔ شاید یہ اسپین مخالف بغاوت تھی، یا ایک تہوار تھا جو قابو سے باہر ہوگیا۔ اس کہانی کی مشہور ترین تاویل کے مطابق، 1945 کے لاس گگانٹس تہوار (دیوقامت کاغذی پتلوں کی نمائش) کے دوران، مقامی لوگ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک لڑائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ اتفاق سے انہیں قریب ہی ایک سبزی کا ٹھیلا مل گیا اور انہوں نے پکے ٹماٹر پھینکنا شروع کردیے۔ معصوم تماشائی بھی اس میں شامل ہوگئے حتیٰ کہ یہ منظر اڑتے ہوئے پھلوں کی لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔ اشتعال پھیلانے والوں کو ٹماٹرفروشوں کو ادائیگی کرنا پڑی، لیکن یہ چیز ٹماٹروں کی مزید لڑائیوں- اور ایک نئی روایت کے آغاز کو نہ روک سکی۔ بے قابو اضافے سے خوفزدہ ہوکر، اداروں نے قوانین وضع کیے، سکھ کا سانس لیا، اور 1950 میں پابندیوں کا ایک سلسلہ قائم کیا۔ 1951 میں قوانین توڑنے والے مقامی افراد کو قید کردیا گیا حتیٰ کہ عوام نے ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کی۔ ٹماٹروں پر پابندی پر مشہور ترین دیدہ دلیری 1957 میں وقوع پذیر ہوئی جب تحریک کے لوگوں نے تابوت اور جلوس پر مشتمل ایک علامتی ٹماٹر جنازے کا انعقاد کیا۔ 1957 کے بعد، مقامی حکومت نے سخت قوانین واپس لیے، صرف چند قوانین مرتب کیے، اور احمقانہ روایت کو قبول کرلیا۔ اگرچہ اس میں ٹماٹر مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، خوشیوں کا یہ ہفتہ آخری مقابلہ تک جاتا ہے۔ یہ 'بونول' مربی صوفیوں، کنواری مریم اور سینٹ لوئس برٹرانڈ کا ایک جشن ہے، جس میں گلیوں میں گشت، موسیقی،اور ہسپانوی طرز کی آتش بازی شامل ہے۔ جلد ہی شروع ہونے والی لڑائی میں طاقت حاصل کرنے کے لیے، لڑائی سے قبل ایک شاندار کھانا پیش کیا جاتا ہے، جس میں چاول، سمندری خوراک، زعفران اور زیتون کے تیل پر مشتمل ویلنشیا کا ایک مثالی کھانا پیش کیا جاتا۔ آج، یہ بے لگام تہوار ضابطہ کے کچھ اقدامات رکھتا ہے۔ منتظمین اس حد تک جا چکے ہیں کہ صرف سالانہ تہوار کے لیے بے ذائقہ ٹماٹروں کی ایک قسم کاشت کی جاتی ہے۔ تہوار تقریباً صبح 10 بجے اس وقت شروع ہوتا ہے جب شرکاء ایک چکنے کھمبے پر لگے ران کے گوشت کو پکڑنے کے لیے دوڑ لگاتے ہیں۔ تماشائی گلیوں میں گانا گاتے ہوئے اور ناچتے ہوئے کھلاڑیوں پر پائپ سے پانی پھینکتے ہیں۔ دوپہر میں جب گرجا کی گھنٹی بجتی ہے، ٹماٹروں سے بھر ے ٹرک قصبہ میں الٹ دیے جاتے ہیں، جبکہ ہلکی ہلکی آواز میں "ٹو – ما- ٹی، ٹو- ما – ٹی!" کے گیت بلند ہوتے جاتے ہیں۔ پھر، پانی کی توپ سے پانی پھینکے جانے سے مرکزی تقریب کا آغاز ہوتا ہے۔ یہ ٹماٹروں کو کچلنے اور ساتھی شرکاء پر ٹماٹر پھینکنے کے آغاز کا ایک اشارہ ہے۔ دور تک ٹماٹر پھینکنے کی مشینیں، نشانہ لگاکر مارنا اور سرکے اوپر سے اوسط فاصلہ تک پھینکنا۔ آپ کا طریقہ جو بھی ہو، یہ وقت کے ساتھ ختم ہوجاتا ہے، اور آپ بالکل الگ نظر آئیں گے (اور محسوس کریں گے)۔ تقریباً ایک گھنٹہ بعد، ٹماٹروں میں لتھڑے کھلاڑیوں کو ٹماٹروں کی چٹنی سے بھرے ایک سمندر میں کھیلنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے جس میں ٹماٹر سے ملتی جلتی کسی چیز کو تلاش کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ توپ کا دوسرا فائر لڑائی کے اختتام کا اشارہ دیتا ہے۔ |